| |
If this is your first visit, be sure to check out the http://www.urdustuff.com/forums/FAQ by clicking the link above. You may have to http://www.urdustuff.com/forums/register before you can post: click the register link above to proceed. To start viewing messages, select the forum that you want to visit from the selection below.
![]() |
|
|
#1 (permalink) |
|
Status: Administrator
Join Date: Jun 2011
Posts: 122
Thanks: 39
Thanked 87 Times in 52 Posts
|
لیپ ٹاپ مردوں کو ’بانجھ‘ کر سکتا ہے لیپ ٹاپ زیادہ دیر گود میں نہ رکھیںامریکی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ لیپ ٹاپ یا گود میں رکھے جانے والے کمپیوٹر مردوں میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ ہیومین رپروڈکشن نامی جریدے میں شائع کیے گئے ایک مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ لمبے عرصے تک رانوں پر لیپ ٹاپ رکھ کر کام کرنے سے فوطوں کا درجۂ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں بچے پیدا کرنے والے جرثومے یا سپرم کی پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ دی سٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک میں سائنسدانوں نے پتہ چلایا ہے کہ اگر کوئی شخص روزانہ ایک گھنٹے تک اپنی رانوں پر لیپ ٹاپ رکھ کر کام کرے تو اس کے فوطوں کا درجہ حرارت تقریباً تین درجہ بڑھ جاتا ہے۔ دی سٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کی ریسرچ ٹیم کے اعلیٰ رکن ڈاکٹر ییفن شینکن کا کہنا ہے کہ جسم کو نارمل سپرم کی پیداوار اور ترقی کے لیے ایک مناسب ٹیسٹیکولر درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرِ دست یہ نہیں کہہ سکتے کہ کتنی حرارت کس رفتار سے اور کتنی دیر تک سپرم پیدا کرنے والے عمل پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فوطوں کے درجۂ حرارت میں ایک ڈگری کے اضافہ سے سپرم کی پیداوار میں چالیس فی صد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ برٹش فرٹیلیٹی سوسائٹی کے ڈاکٹر ایلن پیسی کا کہنا ہے کہ یہ کتنی پریشانی کی بات ہے کہ صرف آدھے گھنٹے لیپ ٹاپ کو اپنی ران پر رکھنے سے فوطے کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں۔ ’جو مرد روزانہ لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں انہیں محتاط رہنا چاہیئے‘۔ BBC Urdu
__________________
--- بڑھ کے خرید لے کوئی, ایسا بھی ھے یھاں میرے تمام خواب برائے فروخت ھیں..... |
|
|
|
| Sponsored Links |
|
|
![]() |
| Thread Tools | |
| Display Modes | |
|
|