06-18-2011, 01:49 PM
|
#10 (permalink)
|
Status: Administrator
Join Date: Jun 2011
Posts: 544
Thanks: 149
Thanked 313 Times in 230 Posts
|
احمد فراز کي شاعري ميں فارسي اور اردو
کلاسيکي شاعري کي تمام ترلطيف روايات کا
تسلسل ملتا ہے، جس ميں غم جاناں کي
رومان انگيزي بھي ہے اور غم دوراں کا کرب بھي

جو چل سکو تو کوئی ایسی چال چل جانا
جو چل سکو تو کوئی ایسی چال چل جانا
مجھے گماں بھی نہ ہو اور تم بدل جانا
یہ شعلگی ہو بدن کی تو کیا کیا جائے
سو لازمی تھا ترے پیرہن کا جل جانا
تمہیں کرو کوئی درماں ، یہ وقت آپہنچا
کہ اب تو چارہ گروں کو بھی ہاتھ مل جانا
ابھی ابھی تو جدائی کی شام آئی تھی
ہمیں عجیب لگا زندگی کا ڈھل جانا
سجی سجائی ہوئی موت زندگی تو نہیں
مورخوں نے مقابر کو بھی محل جانا
یہ کیا کہ تو بھی اسی ساعتِ زوال میں ہے
کہ جس طرح ہے سبھی سورجوں کو ڈھل جانا
ہر ایک عشق کے بعد اور اس کے عشق کے بعد
فراز اتنا بھی آساں نہ تھا سنبھل جانا
احمد فراز
|
|
|